آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کو لائف پارٹنر کے بعد اب اپنی گالف پارٹنر بھی قرار دے دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اور شنیرا ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سمندر میں چلتی کشتیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وسیم اکرم اور شنیرا پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ  میری نئی گالف پارٹنر ہیں۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ ’آج کا دن گالف کھیلنے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔‘

دوسری جانب شنیرا نے اپنے شوہر کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیم۔‘

وسیم اکرم کی جانب سے اہلیہ کو گالف پارٹنر قرار دینے پر ٹوئٹر صارفین بھی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے گالف کے لیے شنیرا کا انتخاب کرکے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید