• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ملکوں کے درمیان تناؤ کےحل کیلئے امریکی کوششیں تیز

خلیجی ملکوں کے درمیان تناؤ کے حل کیلئے امریکا نےکوششیں تیز کردیں، وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیراڈ کشنر اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خلیجی ملکوں کے قطر کیساتھ تعلقات کی بحالی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیراڈ کشنر رواں ہفتےگلف ریجن میں تناؤ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے، امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ کشنرسعودی عرب کے شہر نیوم میں ولی عہد محمد بن سلمان اورقطر کے دورے میں امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سےملاقات کرینگے۔


رپورٹ کے مطابق جیراڈ کشنر اس دورے میں سعودی اور قطری رہنماؤں کو مفاہمت پر راضی کرنے اور متعدد امور پر معاہدہ طے کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی عرب ،امارات،بحرین اورمصر نے دہشتگردی میں تعاون کرنے کے الزامات پر 2017 ء میں قطر سے سفارتی اور سفری تعلقات توڑدیئے تھے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ او برائن اشارہ دے چکے ہیں کہ خلیجی ملکوں کے درمیان بحران حل کرنا امریکی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

تازہ ترین