• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میںعسکریت پسندوںکاحملہ، 4افراد ہلاک

جکارتا (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور تیز دھار آلات اور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ انہوں نے لیمبانٹونگا کے دیہات پر صبح سویرے دھاوا بولا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکام کو شبہہ ہے کہ حملے میں انڈونیشیا میں داعش کی ذیلی تنظیم اس میں ملوث ہوسکتی ہے،تاہم ابتدائی طور پر کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقے میں عیسائیوں کی اکثریت ہے۔واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین