سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈی او ایمرجنسی سید عابد کمال نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرتی خرایبوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ حادثات کے وقت بھی ہم لوگ لوٹ مار میں مصروف ہوتے ہیں جوکہ قابل افسوس بات ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ریسکیو کے سیالکوٹ میں قیام کے آٹھ سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی تقریب سے مرکزی آفس ریسکیو کچہری روڈ میں کیا۔