• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کثیر تعداد میں بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 416بھرتیاں کی جائیں گی جن پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ان میں 28سب انسپکٹرز، 5اسسٹنٹ، 38اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 233کانسٹیبل، 50کانسٹیبل ڈرائیور، 5کانسٹیبل آپریٹرز، 7کانسٹیبل ڈاک اٹینڈنٹ، 7نائب قاصد اور دیگر چھوٹے عہدوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے، وہ بذریعہ ڈاک امتحانی مراکز پر بھیج سکتے ہیں۔ امتحانی مراکز لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں قائم کیے گئے ہیں۔ سوائے اسسٹنٹ کی پوسٹ کے باقی تمام امیدواروں کی حد عمر 18سے 30برس مقرر کی گئی ہے۔ اقلیتی فرقوں، قبائلی علاقہ جات کے تسلیم شدہ قبائل، آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان، سندھ دیہی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مزید تین برس کی عمر میں رعایت دی جائے گی۔

تازہ ترین