• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کی سزا قرآن و سنت کے منافی ہے، اشرف جلالی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ شریعت مصطفی ؐ کے ہوتے ہوئے زیادتی کے مجرم کے بارے میں نئی سزاوں کی قانون سازی صرف ناجائز ہی نہیں، دین اسلام سے بغاوت بھی ہے۔ زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کی سزا کے بارے میں مجوزہ آرڈیننس قرآن و سنت کے منافی ہے۔ جنسی جرائم پر مر د کو ناکارہ بنانے یا طویل قید کی سزا کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زنا کے مجرم کے بارے میں اسلام میں سزا کا تعین اللہ تعالیٰ کی طرف سے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین