• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس سے شادی کرنی ہے، یہ میرا نجی معاملہ ہے، مہوش حیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کس سے شادی کرنی ہے ،یہ میرا نجی معاملہ ہے، جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ برائے مہربانی میرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں اور دو سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالنا بند کریں۔ اداکارہ نے پوسٹ میں شعر لکھتے ہوئے کہا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تازہ ترین