لاہور(خصوصی نمائندہ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان تقریبا ًڈھائی برس سے زائد عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی ہے ۔ون آن ون ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ شہباز شریف نے خود چوہدری نثار علی خان کا استقبال کیا ۔