کراچی (نیوز ڈیسک) جمعیت علما ء پاکستان کےسیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں سیکورٹی گارڈز نے انہیں اسٹیج پر جانے سے روکا، ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرے میں ان کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔انہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء سکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی سکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر اپنے تبصرے میں کہا کہ مولانا نورانی کے صاحبزادے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سکیورٹی گارڈز کا ناشائستہ رویہ قابل مذمت ہے۔