کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں،مجھے این آر او نہیں چاہیے۔عمران خان کی خام خیالی ہے کہ فوج انکے ساتھ ہے۔اگر وزیر اعظم یہ کہنا شروع کردے کہ فوج میرے ساتھ ہے تو واضح ہے کہ اس کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ پی ڈی ایم کی تحریک سے سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں ہی گھبراہٹ کا شکار ہیں،ہم پر کرپشن کا نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے،پیرکومسلم لیگ ہائوس کارسازمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا توانائی بحران صرف اضافی گیس سے ہی ختم ہوسکتا ہے،حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے ملک میں اب بھی بجلی کا بحران ہے، حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے، گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزرا بتانے سے قاصر ہیں۔