آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت اپوزیشن سے مذاکرا ت پر آمادہ؟؟تفصیلات آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے اپوزیشن نے ملتان جلسہ کر ہی ڈالا لیکن حکومت اِسے بھی اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے۔ اِس اہم موضوع پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔

وہاں آصفہ بھٹو زرداری کی ملتان جلسے میں انٹری، بھٹو خاندان کی سیاسی وراثت میں ایک اور حصہ دار کا اضافہ ہے۔

دوسری طرف نہ ”این آر او“ ہے، نہ کسی اور نرمی کا آپشن، حکومت اپوزیشن سے مذاکرات پر آمادہ تو ہے لیکن کس بات پر؟۔ اگر بیماریوں کی بات کی جائے تو ”ایڈز“ اب بھی لا علاج ہے، اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار آگہی ہے۔ اور میٹھی دُھنوں کے خالق نثار بزمی کو یاد کرنے کا دِن“۔

اِن تمام موضوعات کو بھی پاکستان کے سب سے مقبول شو کی زینت بنایا جائے گا۔

عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید