اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بند گلی داخل نہ ہوں کیونکہ پاکستان میں جب سیاست بند گلی میں داخل ہو جاتی ہے تو پھر حادثات جنم لیتے ہیں،جب حادثات جنم لیتے ہیں تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ نتیجہ کیسے کیا نکلے گا،
اگر سیاسی ڈرائیور غلط ڈرائیونگ کرے گا تو سیاسی حادثات کے امکانات ہیں، شہبازشریف کی ڈائیلاگ والی بات بہتر ،عمران بھی تیار ہیں ،عمران خان جلسوں سے نہیں جائیں گے ، پانچ سال پورے کرینگے، فضل الرحمٰن نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا اعلان کیا ہے تو یہ لاٹھی نہیں ہے.
یہ قانون کی عملداری ہے، کورونا سے بچانے کا اہتمام ہے، شہباز شریف نے ڈائیلاگ کی بہت بہتر بات کی ہے .
عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ نیب اور این آر او کے سوا تمام چیزوں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، چینی اور آٹے کی قیمتیں مزید نیچے آئیں گی،سیاسی وفوجی قیادت کی آنکھیں کھلی ہیں اور خطے کی صورتحال پر پوری نظر ہے۔