• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پیکج کے تحت ریلوےکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزارت ریلوے نے وزیر اعظم پیکج کے تحت 2014میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ملک بھر کےریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے چیف پرسانل نے تمام ڈویژنل دفاتر کو 10دسمبر تک تمام عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے میں وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیکج کے تحت 2014میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو وزارت ریلوے نے مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت گریڈ 11سے 15تک کے ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا ملازمین کے لئے والد کا نام ،عہدہ ، وفات کا سرٹیفکیٹ ،قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی سرٹیفکیٹس کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے ۔
تازہ ترین