• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کے روپ میں واپس آئی ہیں، شگفتہ جمانی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے روپ میں واپس آئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شگفتہ جمانی نے گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے ہونے پی ڈی ایم جلسے کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔

شگفتہ جمانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویریں سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ہیں جن میں وہ جلسے سے خطاب کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ شگفتہ جمانی نےایک فوٹو کولاج بھی شیئر کیا جس میں ایک جانب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اُن کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو دیکھاجاسکتا ہے۔

شگفتہ جمانی نےٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے زبردست الفاظ کچھ یوں لکھے:

میں روپ بدل کر آؤں گی
تم مجھ کو مار نہ پاؤ گے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم جلسے میں آصفہ بھٹو میں اُن کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جھلک دیکھنے کو ملی، آصفہ بھٹو جلسے سے خطاب کرتی ہوئی اپنی والدہ کی طرح پُراعتماد نظر آئیں۔

جلسہ گاہ میں آصفہ بھٹو کارکنان کو ہاتھ ہلا کر داد سمیٹتی رہیں۔ آصفہ بھٹو اسٹیج پر موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں اپنا آغاز کیا لیکن اب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی باقاعدہ طور پرملتان جلسے سے سیاست میں انٹری ڈال دی ہے۔

تازہ ترین