شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ونڈالہ دیال شاہ کے قریب 2ڈاکو شہری نثار احمد سے 46ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، کرلکے مینارہ کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے امجد عباس ایڈووکیٹ سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون چھین لیا، جی ٹی روڈ سادھوکی کے قریب 4 کار سوار ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ میں سوار فیملی کو روک کر نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لیں ، ، جڑانوالہ روڈ پر 5ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں راہ گیروں کو لوٹ لیا