• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 2021ء پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے، ثمین رانا

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا پاکستان سپر لیگ 2021ء sy متعلق  کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی رسمی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

ثمین رانا نے کہا ہے کہ چند ہفتے میں دونوں فریقین کے درمیان لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے، فرنچائزز نے بورڈ کے ساتھ لیگ کے ماڈل پر جو گفتگو کی اس بارے میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ممکن ہے اس سلسلے ہمیں اچھی خبریں سننے کو ملیں۔ 

واضح  رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف چھ فرنچائزز لاہور ہائیکورٹ میں چلی گئیں تھیں، بعد ازاں بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان تحفظات پر گفتگو ہبات چیت ہوئی تھی۔

17نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 2021ء کی بینک گارنٹی کی آخری تاریخ 10نومبر 2020ء تھی جو کہ گزر چکی ہے۔

تازہ ترین