مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں وزیراعظم عمران خان کا اسٹائل کاپی کیا۔
گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی جانب سے ایک بڑا جلسہ کیا گیا جس میں جہاں آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی تو وہیں مریم نواز نے مسلم لیگ نون کی نمائندگی کی۔
ملتان پی ڈی ایم جلسے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن تمام سیاسی رہنماؤں کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت کی۔
اُن ہی وائرل تصویروں میں مریم نواز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ جلسے میں موجود عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دو تصویروں پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جارہا ہے جس میں ایک تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر مریم نواز کی ہے۔
فوٹو کولاج میں عمران خان کی دورۂ گلگت بلتستان کی تصویر ہے جس میں وہ گلگت کے عوام کا شکریہ ادا کررہے ہیں جبکہ مریم نواز کی تصویر گزشتہ روز ہونے والی پی ڈی ایمجلسے کی اور اس تصویر میں مریم نواز کا عوام کا شکریہ ادا کرنے کا اسٹائل بھی عمران خان جیسا ہے۔
یہ فوٹو کولاج دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کپتان کا اسٹائل کاپی کیا ہے۔
دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کا اسٹائل کاپی نہیں کیا ہے بلکہ یہ صرف ایک اتفاق ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے جلسے میں مریم نواز اور سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خطاب کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملک کی ان دونوں بیٹیوں کے لیے مثبت بھرے پیغامات جاری کیےجارہے ہیں۔