• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، مشیر تجارت

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ نومبر کے مقابلے میں اس نومبر برآمدات 7.2 فیصد بڑھی ہیں۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ نومبر میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کورونا بڑھنے کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھنا خوش آئند ہے۔


مشیر تجارت نے مشکل حالات میں برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کو مبارک باد پیش کی۔

تازہ ترین