• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلیکس ’’دی کراؤن‘‘ کے فکشن ہونیکا انتباہ جاری کرے، برطانوی حکومت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ حال ہی میں ریلیز کی گئی ’دی کراؤن‘ نامی ویب سیریز کے آغاز میں ہی یہ انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ ویب سیریز حقیقی نہیں۔ ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو ’نیٹ فلیکس‘ پر گزشتہ ماہ 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔اسی سیریز کے پہلے ہی تین سیزنز جاری کیے جا چکے ہیں تاہم ان سیزنز پر برطانوی حکومت نے کوئی بیان یا اعتراض نہیں کیا تھا لیکن اب ویب سیریز کے چوتھے سیزن پر برطانوی حکومت نے اعتراض کیا ہے۔چوتھے سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے متعدد نئے کردار دکھائے گئے ہیں، جن میں لیڈی ڈیانا، ان کے شوہر شہزادہ چارلس اور برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بھی شامل ہے۔مذکورہ سیریز کے ریلیز ہوتے ہی کئی شائقین نے اسے سیریز کے تمام سیزنز سے بہترین قرار دیا تھا اور دنیا بھر میں اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔تاہم برطانوی حکومت نے سیریز پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’نیٹ فلیکس‘ سیریز کے آغاز میں ہی یہ نوٹ شائع کرے کہ ’دی کراؤن‘ کا چوتھا سیزن بھی حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن نے نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا کہ وہ ویب سیریز کے آغاز میں ہی انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ سیریز کی کہانی حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔اولیور ڈاؤڈن نے برطانوی اخبار دی میل آن سنڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو شاندار طریقے سے فلمایا گیا ہے، تاہم اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔انہوں نے دلیل دی کہ جن لوگوں نے ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن میں دکھائے گئے واقعات کو آنکھوں سے نہیں دیکھا ہوگا۔

تازہ ترین