لاہور( نیٹ نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 600سے زائد بچوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔