• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، قیدیوں کیلئے ویڈیو رابطہ اور آگہی پروگرام سمیت 3سینٹرز قائم کرنیکا منصوبہ

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کمیشن نے قیدیوں کے حقوق کیلئے’تراحم‘ کے ساتھ مل کر3مفاہمتی یادداشتیں طے کر لیں ۔ تراحم قیدیوں کے حقوق کی نگراں قومی کمیٹی کہلاتی ہے ہیومن رائٹس کمیشن اور تراحم مفاہمتی یادداشتوں کے بموجب تین سینٹر قائم کریں گے ۔ ایک سینٹر متبادل سزائوں کے لیے خاص ہو گا ۔ دوسرا قیدیوں کے ساتھ ویڈیورابطہ جات کے امور انجام دے گا اور تیسرا سینٹر قیدیوں میں آگہی پروگرام چلائے گا۔ ’تراحم‘ کے سیکریٹری جنرل ترکی البطی نے ہیومن رائٹس کمیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بدولت قیدیوں کی نگہداشت کی حکمت عملی کی راہیں متعین ہو گئی ہیں ۔

تازہ ترین