• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموسِ رسالت لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ناموسِ رسالتﷺ لانگ مارچ کے شرکاء 1400 کلومیٹر سفر طے کر کے منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پہنچ گئے۔ تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر خان خجک کی قیادت میں پیدل لانگ مارچ کا قافلہ گزشتہ روز راولپنڈی پہنچا تھا۔ لانگ مارچ شرکاء کا کہنا ہے ہم ناموسِ رسالت کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ سرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے۔ بابر خجک نے ناموسِ رسالت کے لئے فرانس کے خلاف اپنے دوستوں پر مشتمل پیدل لانگ مارچ ترتیب دیا۔

تازہ ترین