اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نےرواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تانومبر) کا ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل کرلیا، 1669ارب روپے کے مقابلے میں 1688ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا اس طرح 19ارب روپے زائد جمع کیے گئے، ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اس عرصے کےدوران ایف بی آر نے 1623ارب روپے نیٹ ریونیو جمع کیا گیاتھا ، رواں برس جولائی تا نومبر کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 577ارب روپے، سیلز ٹیکس سے743ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 104ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 264ارب روپے جمع کیے گئے۔