• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا قیام ناگزیر ہے‘ اسد قیصر

پشاور ( خبر نگار خصوصی) صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات دونوں ملکو ں کے عوام کے مفاد میں ہے افغانستان میں قائم نازک صورتحال کا حل ناگزیر ہے وہاں قیام امن کے بغیر پورے خطے میں بے چینی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور میں ’’پاک افغان خطے میں پختون کی پہچان ‘‘کے حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے اشتراک سے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ وائس چانسلروومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ‘ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان علی ‘پروفیسر اناٹول ایون اور حور شامیل خٹک نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال کے باعث خطے میں کلاشنکوف کلچر کو فروغ ملا ہے جس سے ہمارا معاشرہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ادباء‘ شعراء‘ مفکرین اور ماہرین تعلیم سمیت معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نظریاتی طور پر انتہاپسندی کا جواب دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا پختون مشکل ترین دورسے گزررہا ہےہمارا صوبہ جنگ سے انتہائی متاثر ہواہے اس وجہ سے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا قیام انتہائی ناگزیر ہےاگرمغربی روٹ پر عمل درآمد نہ ہوا تو اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ سپیکر اسدقیصر نے فروغ تعلیم میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعائو ن کا یقین دلایا۔قبل ازیںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ‘وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی اورپروفیسر اناٹول ایون نے کہا کہ پختون دہشت گرد نہیں بلکہ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خطے میں پائے جانے والے آثارقدیمہ کے تفصیلی مطالعے کے بغیر پختون قوم کی پہچان نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ پختون دیرینہ تہذیب و ثقافت اور روایات و اقدار کے امین ہیں ۔
تازہ ترین