اسلام پورہ میں بدبخت اکلوتے بیٹے نے بوڑھی ماں کوتیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔
محلے داروں کے مطابق 65 سالہ بیوہ شہناز کے 20 سالہ اکلوتے بیٹے عثمان نے ماں کے بال کاٹ کر تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا، بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل منتقل کیا گیا۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ چند روزقبل بھی ملزم نے ماں پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مخبوط الحواس لگتا ہے، اسے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا جارہا ہے ،اگر والدہ درخواست دیں گی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔