• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی بچوں اور ذاتی وکیل کیلئے قبل از وقت معافی پر مشاورت

امریکی صدر ٹرمپ کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خدشات، صدر ٹرمپ نے بچوں اور ذاتی وکیل کے لیے قبل از وقت معافی پر مشاورت شروع کر دی۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر اور اپنے ذاتی وکیل گیولانی روڈالف کو پہلے سے معافی کے معاملے پر اپنے مشیروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔


ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ان سے بدلہ لینے کے لیے ان کے بچوں، داماد اور ذاتی وکیل کے خلاف مقدمات کھول سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ جونیئر 2016ء کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کیس کی تحقیقات میں بھی شامل تفتیش رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین