• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے کے بہانے بلاکر خاتو ن سے پانچ افراد کی زیادتی


پنجاب کے شہر بھکر کی تحصیل دریا خان میں خاتون کو پانچ افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے بیٹی کے رشتہ کے سلسلے میں جھنگ سے بلوایا تھا۔


متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکے کے گھر لے جانے کے بجائے جنگل لے گیا، اور ساتھیوں سمیت زیادتی کی۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین