اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے ان کے جائز مطالبات ماننا ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجر اور کسان معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
غلام بی بی بھروانہ نے چودھری پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔
رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی آپ کی زیرِ صدارت احسن طریقے سے چل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی قانون سازی آپ نے کی ہے، باقی اسمبلیوں میں نہیں ہوئی۔