• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار جنوبی پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر جاری ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت اور امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر جاری ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ ہم قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ عوامی منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین