• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مزید دو ریاستوں میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کردی گئی


بھارت میں دلی کے بعد ریاست گجرات اور اتر پردیش میں بھی کورونا تشخیص کرنے والے والے ٹیسٹ ’آر ٹی پی سی آر‘ کی قیمت کم کردی گئی۔

دلی اور گجرات کی نجی لیبارٹریز میں ٹیسٹ 1500 روپے کے بجائے 800 روپے جبکہ اتر پردیش میں 1600 کے بجائے 700 میں ہوگا۔

گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کا کہنا ہے عالمی سطح پر ٹیسٹ کٹس کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہ فائدہ عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا۔


دوسری جانب پاکستان میں اس ٹیسٹ کی قیمت آٹھ ہزار نو سو روپے ہے۔

پاکستانی عوام بھی حکومت سے کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین