آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی بھی باقی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکی پوزیشن میں ہوگا؟


وسیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی پی ایل بھی شیڈول ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید