پاکستان اسٹیل ملز ملازمین نے جبری برطرفیوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ انہیں بحال کیا جائے۔
پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین لاہور پریس کلب کے باہرجمع ہوئے اور انھوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بحالی کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی برطرفی ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
اسٹیل مل کی نجکاری اور ملازمین کی برطرفیاں کسی صورت منظور نہیں۔ سپریم کورٹ نوٹس لے اور انہیں بحال کرے۔