• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی درخواست پر نیوزی لینڈ اے اور شاہینز کا میچ منسوخ

نیوزی لینڈ اے اور شاہینز کا میچ منسوخ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کی درخواست مانتے ہوئے کوئنز ٹائون میں دس دسمبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف شروع ہونے والا چار روزہ میچ منسوخ کردیا ہے اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ کرے گا۔ جنگ نے اس بارے میں سب سے پہلے خبر بریک کی تھی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں کے خلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان شاہینز اب صرف ایک چار روزہ میچ اور ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ اب واحد میچ سترہ دسمبر سے کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین