• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی خلاف ورزیوں سے آگاہ نہیں کیا گیا، وسیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی سے شایدکھلاڑی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ اسے بد احتیاطی ضرور کہا جاسکتا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت ان معاملات کو دیکھ رہی ہے، نیوزی لینڈ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس ہے۔ بدھ کووسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کسی کو اسپیشل اسٹیٹس نہیں دیتی ،لوگوں کو سفر کے دوران بھی کورونا وائرس لگ سکتا ہے۔ روانگی سے قبل ٹیم کے بڑے اسپتال میں دو ٹیسٹ ہوئے جو بہترین معیار کے ہیں، نیوزی لینڈ میں چونکہ ایک بھی کیس نہیں اس لیے وہ اضافی ٹیسٹ کرتے ہیں۔افسوس ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خلاف ورزی کی نوعیت کا نہیں بتایا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتانا چاہے تھا کہ آخر پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا خلاف ورزی کی۔

تازہ ترین