• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کو یورپی کمیشن سےدو ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط منظور

برسلز(عظیم ڈار) عالمی وباءکورونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں پید اہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے یورپی کمیشن کے سیور نامی پروگرام کے تحت عارضی قرضوں کے ذریعے بلجیم کو دو ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ عام عوام مشکل کی اس گھڑی میں ان عارضی قرضوں کی بدولت اپنے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکیں ۔یورپی کمیشن کے سیور نامی پروگرام سے رکن ممالک کے عوام کورونا وباء کے نتیجے میں نوکریوں کو بچانے کیلئے گھر بیٹھے ان رقوم سے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے شب روز آرام سے گزار سکیں گے۔اس پروگرام کی بدولت بلجیم کوکم سود والے قرضوں میں سے 7.8 بیلین ڈالر ملیں گے جنہیں حالات کے ساتھ ساتھ 100ارب تک لے جایا جاسکےگا۔اس طرح کورونا وائرس سے بچنےکیلئے صارفین کو دربدر نہیں ہونا پڑے گا۔
تازہ ترین