کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے ،اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کیا ہے واضح رہے کہ وہ 2ہفتے سے قرنطینہ میں تھے دریں اثنا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا ہے۔