کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ04دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔