• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے فلسطین کو ایک ارب ڈالر کے واجبات ادا کر دیے

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی ) اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو ایک ارب ڈالر کے روکے گئے واجبات ادا کر دیے ۔اے ایف پی نے فلسطینی وزیر حسین الشیخ کے حوالے سے بدھ کو بتایا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان روابط کی بحالی کے چند ہفتوں بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔ فلسطین کے وزیر حسین الشیخ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے تمام مالی واجبات فلسطینی اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیے ہیں اور یہ رقم اسرائیلی کرنسی میں 76 کروڑ 80 لاکھ شیکل بنتی ہے۔

تازہ ترین