• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ورکرز،ڈاکٹرزاورعمررسیدہ افراد کو پہلے ویکسین دی جائیگی،اسدعمر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز،ڈاکٹرز وغیرہ جو کورونا سے ڈیل کر رہے ہیں اس کے بعد جو لوگ 65سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ ہیں ان کو سب سے پہلے ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا،ابھی تک جو اقدامات لئے گئے ہیں ان کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے ہیں اس کی دو وجوہات ہیں جو بڑے اقدامات ہیں وہ نسبتاً ماضی قریب میں لیے گئے تھے زیادہ عرصہ نہیں گزرا اور نتیجہ نکلنے میں دس بارہ دن لگتے ہیں اور دوسری بات جو تمام حفاظتی تدابیر ہیں اسکو عملی جامہ پہنانے میں زیادہ دقت پیش آرہی ہے بنسبت پہلی لہر کے اس وقت شاید لوگوں میں خوف زیادہ تھا اور تعاون زیادہ ملتا تھا اس دفعہ لوگوں سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اسدعمر نے مزید کہا کہ پہلی لہر میں تمام سیاسی سماجی و دینی رہنماؤں نے یکسوئی کے ساتھ ایک ہی پیغام دیا جب کہ اس دفعہ بات یکسر مختلف ہے اس وجہ سے بھی موثر طریقے سے عمل نہیں ہو پارہا ۔ ہم پہلی لہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حق میں تھے آج بھی ہم وہیں کھڑے ہیں لیکن اپوزیشن کے بیان میں تضاد ہے۔

تازہ ترین