خیرپور +مٹھی +ڈگری(بیورو رپورٹ+نامہ نگار ان)گھریلو تناز ع پر ملزم نے سریا مار کر بھائی کو ہلاک کر دیا، گھارو میںگٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ۔ خیرپور گوٹھ مٹھومری میں گھریلو تناز ع پر ملزم نے سریا مار کر بھائی کو ہلاک کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ ملزم ناصر بروہی سریا ہاتھ میں اٹھا کر مشتعل حالت میں اپنے بھائی راشد کے پاس پہنچا اور سریا مار کر اس کا سر پھاڑ دیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا بعدازاں سی سیکشن پولیس نے ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا ۔ مٹھی گاؤں رحمان قائم خانی میں لچھمی زوجہ نینو کولھی نے گھر میںپھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔تحصیل ننگرپارکر کے نوائی گاؤں مہرو جو وانڈیو میں شراب کی بھٹی پر پولیس نےچھاپا ما ر کر210لیٹر شراب برامد کر کے ایک شخص ملزم حاکم شیخ کو گرفتار کر لیا۔ ڈگری گوٹھ وڈیرہ شیر محمد خاص خیلی میں 19سالہ شادی شدہ خاتون شریمتی ککو کولھی زوجہ پریم چند کولھی نے گھریلو تنازعات پر ناراض ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی،اطلاع ملنے پر کے جی ایم پولیس نے لاش اپنی تحویل میںلے لی،بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حولے کردی گئی،بتایا جاتاہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون ککو کولھی کی تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ کوٹری نوری آباد کے قریب تھانہ بولا خان موڑ سپرہائی وے پر کراچی سے ٹنڈواللہ یار جانے والی مسافر وین ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹنڈواللہ یار کی رہائشی خاتون مونیکازوجہ رمیش کمار ہلا ک جبکہ رمیش کمار،موریشا ،رتنا بائی ،برکھامنیشا ،رجنا کمار اور منجو سمیت 19افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مونیکا کی نعش تحویل میں لیکر پو سٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا ۔دوسری جانب سپرہائی وے پر ایک تیز رفتار وین کے الٹنے سے وین ڈرائیور علی اکبر،کملاریواچند ،ریجھان اور نوین سندرداس زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔گھارو پولیس نے ڈی ایس پی اقبال جمانی کی قیادت میں گھارو شہر میں قائم گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں تیار گٹکا اور گٹکے میں استعمال ہونے والی اشیا بھی برآمد کر لیں ایس ایچ او گھارو یعقوب بھٹی نے بتایا کہ فیکٹری میں خفیہ راستہ ہونےکےباعث ملزمان فرار ہو گئے۔ ٹنڈو محمد خان گاؤں صالح نوناری میں قائم زرعی فارم سے 35 سالہ شخص لاکھوولد راوتو کولہی کی تشد د زدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔جسے فوری طور پر ڈسڑکٹ اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا ، پولیس کے مطابق مقتول کے سرپر چوٹوں کے نشانات ہیں ۔ خیرپور ناتھن شاہ گاؤں کھاٹ کولاچی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان مزدور نادر سولنگی، گاؤں فقیرپور میں مویشی چرانے کے دوران اچانک بجلی کا گیارہ ھزار وولٹ کا تار گرنے سے نوجوان چرواہا ملو جانوری علاوہ ازیں کاچھو کے گاؤں بہارو لغاری میں گھر کے سامنے موجود کھڈ میں گر کر ہلاک ہو گی۔