• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کا رشتہ دیکھنے آئی خاتون سے5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

دُلےوالا(نمائندہ جنگ)بیٹی کا رشتہ دیکھنے آئی خاتون سے5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، جھنگ کی (گ) بیٹی کا رشتہ دیکھنے دریاخان آئی تھی جس کو اوباش نے فوارہ چوک دریاخان سے کار میں بٹھالیا اور سڑک کنارے جھاڑیوں میں لیجاکر دیگر ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سٹی دریاخان میں تین نامزد ملزمان اعجاز حسین ، محمدعادل ، زوہیب خان اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ایس ایچ او شعیب نے جنگ کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا ہے رپورٹ آنےپر ملزمان کےخلاف قانونی شکنجہ کس دینگے۔  

تازہ ترین