آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رونالڈو کے گولز کی تعداد کتنی ہوگئی؟

دنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔

چیمپئنز لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں گزشتہ روز 35سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کا 750واں گول اسکور کیا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو کامیابی بھی حاصل ہوئی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گول خوشی کے لمحات ہیں، اب اگلا ہدف 800 گولز کرنا ہے۔

اسٹار فٹبالر نے اپنی کامیابی اور ریکارڈ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے پیغام میں اپنے اہل خانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ ہر برے اور اچھے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹ پر ان کے پیغام کو محض ایک گھنٹے میں تقریباً17 لاکھ لوگوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید