• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ 737 میکس کی 20 ماہ پابندی کے بعد پہلی کامیاب پرواز

بیس ماہ کی پابندی کے بعد دوبارہ ڈیزائن کئے گئے پہلے سے محفوظ بوئنگ 737 میکس کی پہلی پرواز کامیاب رہی۔

زرائع کے مطابق بوئنگ 737میکس کی 45منٹ کی آزمائشی پرواز ٹیکساس کے دارالحکومت ڈیلس سے اوکلاہوما کے دارالحکومت تُلسا تک کیلئے تھی جس کے بعد اب یہ جہاز اپنی پہلی کمرشل پرواز کیلئے 29 دسمبر کو اڑان بھرے گا۔

واضح رہے کہ بوئنگ کے بیسٹ سیلنگ جیٹ پر مارچ 2019 ء میں اس وقت پابندی لگادی گئی تھی جب 5 ماہ میں 737 میکس کے 2 حادثات ہوئے جن میں 346 افراد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین