• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، ایتھوپیا میں حادثات کے بعد گراؤنڈ بوئنگ 737 میکس کو دوبارہ پرواز کی اجازت

امریکا میں ہوا بازی حکام نے انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں المناک حادثات کے بعد گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 737 میکس طیاروں کو دوبارہ پرواز کی اجازت دے دی۔

امریکی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ہوابازی حکام کے غیرمعمولی سطح کے تعاون اور آزادانہ جائزے کے بعد بوئنگ میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔


یاد رہے کہ امریکی ہواباز ادارے نے دو حادثات کے بعد بوئنگ میکس طیاروں کو مارچ 2019 میں گراؤنڈ کر دیا تھا۔

سال 2018 میں انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں بوئنگ میکس کے ہونے والے حادثات میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین