• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ 6 ہفتوں بعد بھی بے قابو


آسٹریلیا کے تاریخی جنگلات میں لگی آگ پر 6 ہفتوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آتشزدگی کے باعث ایک لاکھ ستاسی ہزار ایکڑ رقبہ راکھ ہو گیا۔

آسٹریلیا کے تاریخی جزیرے ’فریزر‘ میں واقع جنگلات چھ ہفتوں سے آگ کی لپیٹ میں ہیں، اب تک دس لاکھ لیٹر سے زیادہ پانی اور آگ بجھانے والا کیمیکل استعمال کیا جاچکا ہے۔

آگ کے سبب آدھے جزیرے پر موجود درخت اور جنگلی حیات پر مشتمل ایک لاکھ 87 ہزار ایکڑ کا بڑا رقبہ راکھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم کامیابی سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ سیاحوں کے لگائے گئے ایک کیمپ سے پھیلی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جو آگ پھیلنے کا سبب بن رہا ہے، گزشتہ برس بھی آسٹریلیا میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 37 ملین ایکڑ علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا تھا اور 33 افراد موت کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین