• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 31 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 31 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں۔


قرض ادائیگی کے سبب مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 13 کروڑ ڈالر ہیں۔

تازہ ترین