• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم ای کے بغیر 5 ہزار ڈالرز تک کا مال برآمد کرنے کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو فارم ای کے بغیر 5 ہزار ڈالرز تک کا مال برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث روایتی بازاروں کے بجائے ای کامرس پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بڑے کارپوریٹ، ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس عالمی صارف کو براہ راست سامان بیچ سکیں گے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق بی ٹو سی کے نئے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں، اس فریم ورک سے پاکستان کی مسابقت بڑھے گی۔


مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق نئے بی ٹو سی فریم ورک سے پاکستانی کمپنیوں کے عالمی منڈیوں سے ڈیجیٹل رابطے بڑھیں گے۔

اسٹیٹ بینک نےسال 2000 میں ای کامرس کے لئے فارن ایکسچینج ضوابطی ہدایت جاری کی تھیں، نئے فریم ورک کے ذریعے ماضی کے ضوابط کو حال کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق بی ٹو سی فریم ورک تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وضع کیا گیا ہے، نیا فریم ورک ای کامرس برآمدات کا اعتراف اور اسے نمو دینے کا محرک ہوگا۔

تازہ ترین