• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 47 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 401 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 410 رہی۔


شیئرز بازار میں آج 400 کمپنیز کے 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 2 ارب 79 کروڑ روپے کم ہوکر 7 ہزار 698 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین