• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی کے بچے کی زیبرا کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل


کبھی کبھی جانور بھی اپنی حرکات سے انسانوں کو بڑا سبق دے دیتے ہیں اور ان میں بھی دوستی کی مثالیں قائم ہوجاتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کا بچہ زیبرے کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے، اور لوگ ان کی دوستی کو خوب سراہ رہے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا بچہ اپنی سونڈ سے زیبرے کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اپنی سونڈ کو زیبرے کے جسم پر مسل رہا ہے، جسے زیبرا بہت ہی خاموشی کے ساتھ برداشت کررہا ہے۔

بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ہاتھی کے بچے کو زیبرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


زیبرے اور ہاتھی کی اس ویڈیو میں دوستی کا ایک خوب صورت سبق نظر آرہا ہے۔

تیس سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا اور اسے خوب پسند بھی کیا۔

تازہ ترین