• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ترکی کے سرکاری دورہ پر ہیں، جہاں انھیں ترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ ”لیجن آف میرٹ“  تفویض کیا گیا۔

ترکش نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عدنان اُزبال نے ایڈمرل امجد نیازی کا استقبال کیا، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے نیول چیف کے علاوہ قومی دفاع کے وزیر، کمانڈر ترکش آرمڈ فورسز اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں بھی کیں۔ جن میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تازہ ترین